تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکتوب گرامی محی السنۃ حضرت مولانا الشاہ ابرار الحق صاحب( رحمۃ اللہ علیہ ) حامداً ومصلیاً ومسلماً اما بعد! علمی دینی حلقوں میں حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد صاحب باندوی ؒ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے ۔ بلا شبہ مولانا کے قابل قدر کارناموں کے پیش نظر اس کی ضرورت تھی کہ ان کی تبلیغی وتعلیمی اور اصلاحی خدمات ، قرآن پاک کی تعلیم کے لئے مکاتیب کے قیام کی مساعی ، ضعف بیماری کے باوجود دین حق کی اشاعت وحفاظت کے لئے مسلسل شبانہ روز جد جہد اور ان کی زندگی کی نمایاں خصوصیات واوصاف سے موجودہ آنے والی نسلوں کو واقف کرایا جائے تاکہ وہ اپنی اپنی زندگیوں میں اس سے روشنی حاصل کر سکیں ، جس کے لئے یہ بہترین ذریعہ ہے، اللہ تعالی اس کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کے لئے مفید اور نافع بنائے ۔ آمین ۔ والسلام ابرار الحق