تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا، دوازدہ تسبیح اور مناجات مقبول پرھ لیاکریں بس کافی ہے۔ نماز باجماعت تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیجئے ۔باقی اوقات مدرسہ کے کام میں لگے رہئے ۔کتابوں کا مطالعہ کیجئے ۔ طلبہ کو پڑھا ئیے۔ صدیق احمددینی کام کرنے والے کے لئے اتنے معمولات کافی ہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ نے جو تسبیحات ومعمولات بتائی تھیں الحمدللہ وہ سب پورے ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ دوسو مرتبہ تیسرا کلمہ اور دوسو مرتبہ یاحیّ یاقیّوم برحمتک استغیث، وغیر پڑھتا ہوں پوچھنا یہ ہے کہ آپ کی بتائی ہوئی تسبیحات کے ساتھ ان کو بھی پڑھتا رہوں ؟حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم اگر وقت ہو تو جو معمولات ہیں پورے کرتے رہئے ۔دینی کام کرنے والے کے لئے تو اتنے ہی معمولات کافی ہیں جو احقر نے تجویز کئے تھے آپ کے لئے دعاء کرتاہوں ۔ صدیق احمدمعمولات پورے نہیں ہوتے اور عبادت میں جی نہیں لگتا ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آنجناب نے جو تسبیحات بتلائی تھیں وہ مجھ سے پوری نہیں ہوپاتیں رمضان تک پوری ہوتی رہیں بعد میں نہیں ہوپاتیں جب پڑھنے بیٹھتا ہوں نیند آنے لگتی ہے ۔دعاء فرمائیے اور یہ بھی پوچھا کہ کیا میں حزب الاعظم پڑھ سکتا ہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: