تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بدنگاہی کا مرض کیسے چھوٹے ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے کہ معمولات جو حضرت نے بتلائے تھے اس میں ناغہ ہوجاتا ہے ۔ دوسری بات یہ کہ گناہ کبیرہ کا شکار ہوجاتا ہوں خصوصاً غیبت بدنگاہی ۔ کوشش کرتا ہوں کہ چھوٹ جائے لیکن نہیں چھوٹ پاتے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم جب آپ جانتے ہیں کہ ان چیزوں میں گناہ ہے تو پھر کیوں اس کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ ہمت سے کام لیجئے اور بھی تو بہت سے کام ہوں گے جن سے آپ بچتے ہیں ۔ اسی طرح ان چیزوں سے بچنے کا اہتمام کیجئے ۔معمولات کی پابندی کیجئے ۔ ناغہ میں بے برکتی ہوتی ہے ۔ صدیق احمدنگاہ خود نہیں اٹھتی اٹھانے سے اٹھتی ہے عورتوں کی طرف رغبت بہت ہے کیاکروں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت آج کل مجھے عورتوں کی طرف رغبت بہت زیادہ ہوتی ہے اور عبادت میں جی نہیں لگتا ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ مکرمی السلام علیکم