تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
انبیاء علیم السلام، از واج مطہرات اور اولیاء کرام کی بابت گندے خیالات اور وساوس کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ انبیاء علیم السلام ازواج مطہرات اوراولیاء کرام کی طرف سے میرے دل میں گندے خیالات آتے ہیں مثلاً حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور ازواج مطہرات کا تذکرہ ہو تو گندے خیالات آتے ہیں اسی طرح اکابر ومشائخ کے متعلق بھی گندے خیالات ذہن کو پریشان کرتے ہیں حضرت اقدس نے اس کا جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم اس قسم کے وساوس شیطانی ہوتے ہیں ، مومن کو پریشان کرنے کے لئے شیطان اس قسم کی چیزیں دل میں ڈالتا ہے اگر اس کی طرف توجہ کی گئی تو سخت حیرانی ہوجاتی ہے حتیٰ کہ جان دینے تک کی نوبت آجاتی ہے اس لئے ان کی طرف التفات نہ کیا جائے ایسے وقت لاحول ولا قوۃ الا باللہ کی کثرت کی جائے اور کسی کام میں اپنے کو لگادیا جائے ۔ صدیق احمدگندے خیالات اور وساوس سے بچنے کی دعا ایک صاحب نے تحریر فرمایا میں نفسانی امراض کا شکار ہوں ، وساوس اور گندے خیالات ذہن میں آتے رہتے ہیں جب حد سے تجاوز کرجاتے ہیں تو میں بے خود ہوجاتا ہوں زبان کنٹرول سے باہر ہوجاتی ہے ۔