تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
…کاتیب ۔ |
|
میں ان سے بیعت باقی رکھو ں یا فسخ کردوں میری رہنمائی فرمائیے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا جو سنت کا پابند ہو اس سے تعلق قائم کیجئے جو ایسا نہ ہو اس سے علٰحدہ ہوجائیے ایسے شخص سے بجائے نفع کے نقصان ہوتا ہے۔ صدیق احمداجنبیت ہے تو جس سے انس ہے ان سے تعلق جوڑلیجئے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ احقر ڈیڑھ سال قبل آپ سے بیعت ہوا تھا پھر بغرض ملازمت بمبئی چلا آیا اس کے بعد سے اب تک حاضری کی سعادت نصیب نہ ہوسکی جس کی وجہ سے اجنبیت حائل رہتی ہے ۔ خط وکتابت سے تشفی نہیں ہوتی دعا فرمائیے اللہ پاک یہ اجنبیت دور فرمادے قرب نصیب فرمائے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم حالات کا علم ہوادعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے اجنبیت کا کیا مطلب ہے جس سے انس ہو ان سے تعلق جو ڑ لیجئے مقصود تو استفادہ ہے، جس سے فائدہ ہو ان کی ہدایت پر عمل کیجئے، یہ تو علاج ہے جس سے اطمینان ہوتا ہے آدمی اس سے علاج کراتا ہے ۔ میری طبیعت اچھی نہیں ہے دعاء کیجئے ۔ صدیق احمد