تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
درود شریف کی کثرت کیاکریں ۔آپ کے پاس کتنا وقت ہے تحریر فرمائیں تاکہ اس کے حساب سے اور اد تجویز کئے جائیں ۔ صدیق احمدذکر کی تعداد میں بھول ہوجاتی ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ذکر کی تعداد میں اکثر بھول ونسیان ہوجاتا ہے معلوم نہیں رہتا کہ کتنی مقدار میں پڑھا ہے ، اور جی کبھی لگتا ہے اور کبھی نہیں ۔دلجمعی ویکسوئی حاصل نہیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ظن غالب پر عمل کیجئے ،ذکر کرتے رہئے جی لگے یا نہ لگے۔ صدیق احمدذکر میں نیند آنے کا علاج ایک صاحب نے لکھا کہ ذکر میں نیند آتی ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ تعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ذکر میں جب نیند آنے لگے تو جگہ بدل دیا کیجئے ۔ زیادہ غلبہ ہو تو کسی دوسرے وقت کرلیا کیجئے ۔ صدیق احمدٹہل ٹہل کر ذکر کرنا ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ تہجد میں اٹھتا ہوں اسی وقت ذکر کرتا ہوں