تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فصل بدنگاہی کا علاج اور ہر گناہ سے بچنے کا طریقہ ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے اور لکھا کہ بدنگاہی کا بری طرح شکارہوں ۔ کوشش کے باوجود نہیں بچ پاتا ہوں اس کے لئے کوئی تدبیر اور علاج تحریر فرمائیں :حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ وتعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ ہر نماز کے بعد یہ دعاء سات بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں ۔ اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرُ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ جن چیزوں سے بچنا اختیاری ہے اس میں تو اپنے اختیار کوکام میں لانا ہوگا۔نگاہ خود بخود اٹھانہیں کرتی اٹھانے سے اٹھتی ہے تو جب نگاہ کا اٹھانا اختیار میں ہے تو نیچی نگاہ رکھنا بھی اختیاری امر ہے کچھ دن نفس سے مزاحمت کرنا ہوگی۔ نیز اس کا استحضار کہ میرے اس عمل کو میرا پر وردگار دیکھ رہا ہے ہر گناہ سے بچنے کے لئے مجرب ہے۔ صدیق احمدایک بری عادت چھوڑنے کا طریقہ ایک صاحب نے تحریرکیا کہ میرے اندر ایک بہت بری عادت ہے ۔ میں پریشان ہوں اس کی وجہ سے میری دنیا وآخرت دونوں خراب ہوئی میں نے اس بلا