تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اور نماز میں بھی ادھر ادھر کے خیالات اور وساوس بہت آتے رہتے ہیں اس کا علاج تحریر فرمائیں حضرت نے تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ جو کچھ پڑھا کریں اس طرف توجہ کریں کہ میرے منھ سے اب یہ نکل رہا ہے جب آپ کی توجہ ادھر ہوگی تو سارے خیالات دور ہوجائیں گے۔پڑھنے کے ساتھ یہ بھی استحضار رہے کہ اللہ پاک مجھ کو دیکھ رہا ہے ۔ اور میرے دل میں جو کچھ ہے اس کو جانتا ہے ۔ صدیق احمدگندے خیالات اورگناہوں کے وساوس کا علاج ایک صاحب نے گندے خیالات اور گناہ کے خطرات وساوس کا علاج پوچھا حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ عزیزم السلام علیکم جب اس قسم کے خیالات آیا کریں تو درود شریف پڑھنا شروع کردیجئے ۔ اور اس کا خیال رکھئے کہ میری ہر حرکت کو اللہ پاک دیکھ رہا ہے ۔ اس کے سامنے پیشی ہوگی۔ اعمال کی سزاجزاء کادن ہوگا ۔ اس سے یہ خیالات دور ہوں گے۔ صدیق احمد