تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ذکر میں جی نہ لگنے کا بہانہ ایک صاحب نے لکھا کہ ذکر کرتا ہوں لیکن ذکر میں جی نہیں لگتا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں ، ذکر کرتے رہئے جی لگے یانہ لگے یہ کیا کم سعادت کی بات ہے کہ ذکر کی توفیق ہورہی ہے۔ صدیق احمدذکر میں یکسوئی حاصل نہ ہونے کا علاج ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے، اور لکھا کہ ذکر کرنے میں دلجمعی اور یکسوئی حاصل نہیں بوقت ذکردھیان ادھر ادھر بٹ جاتا ہے ۔ وساوس اورخطرات کا ہجوم ہوتا ہے ۔حضرت اقدس نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم مقصودذکر ہے ۔ ذہن بٹ جاتا ہے پھر توجہ کرلیا کریں رفتہ رفتہ یہ کیفیت بھی پیدا ہوجائے گی جوآپ چاہتے ہیں ۔ صدیق احمدسکون قلب کے لئے ذکر ایک صاحب نے لکھا کہ ایسے اورادوظائف بتلادیں جس سے قلب کو سکون ہو اور اللہ تعالیٰ سے گہراتعلق پیدا ہو۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم