تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بالقصد شیخ کا تصور نہ کریں ایک صاحب حضرت اقدس ناظم صاحب ؒ (حضرت ؒ کے پیر ومرشد) سے بیعت تھے وفات کے بعد حضرت اقدس سے اصلاحی تعلق قائم فرمایا اور ایک خط میں تحریر فرمایا کہ اعلیٰ حضرت نوراللہ مرقدہ‘ کے میری آنکھوں اور قلب میں موجود ہونے کا احساس ہر وقت رہتا ہے یہ مذموم تو نہیں ہے۔ مکرمی السلام علیکم اپنے اختیار سے باہر ہو (یعنی غیر اختیاری طورپر ہو)تو کچھ نقصان نہیں بالقصد ایسا نہ کریں ۔ اپنا وقت تعلیم میں صرف کریں ، مخلوق کو جس قدر نفع پہنچا سکیں پہنچائیں ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے خط لکھا کہ آپ کا تصور کرتاہوں کافی دیر تک تصور میں آپ کا مراقبہ کرتاہوں یہ جائز ہے یا نہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا : برادرم السلام علیکم اس تصور میں آپ نہ پڑیں دین کے کام میں مصروف رہیں ۔ صدیق احمدیہ ایمان کی کمزوری نہیں ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا میں تعزیت میں آپ کی خدمت میں حاضر نہ ہوسکا یہ میرے ایمان کی کمزوری کی علامت ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا :