تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی السلام علیکم آپ بیعت ہوچکے ہیں اب بیعت کی کیا ضرورت ہے ۔ (۱) مشورہ کرتے رہئے خط لکھتے رہئے، اس وقت کے معمولات کیا ہیں ۔ (۲)بغیر مشورہ کے کوئی کام نہ کیجئے ۔ (۳)اور نہ کوئی وظیفہ کیجئے ۔ (۴)علم دین کی اشاعت میں مشغول رہئے۔ (۵)شریعت مطہرہ پر عمل کرتے رہئے۔ صدیق احمدہر شخص کے لئے چند اہم نصیحتیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ہم آپ کے مشورہ سے زندگی گذارنا چاہتے ہیں اس کی کیا ترتیب ہوگی ، حضرت نے جواب تحریرفرمایا: برادرم السلام علیکم (۱)نماز باجماعت اور تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔ (۲)کسی کے معاملہ میں دخل نہ دیجئے۔ (۳)اپنے کام سے کام رکھئے۔ (۴)کوشش کیجئے کہ کسی کو اپنے سے تکلیف نہ پہنچے۔ صدیق احمد ایک مرید نے اپنے حالات لکھے کہ نمازوں کی پابندی برابر نہیں ہوتی نیز ماضی میں بھی کافی نمازیں قضاہوچکی ہیں اور بھی حالات لکھے تھے کہ تلاوت میں دل نہیں لگتا، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم جو نمازیں قضاہیں ان کو ادا کرلیجئے کوشش کیجئے کہ اب نماز قضانہ ہو۔