تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے ۔کوشش کیجئے کہ سنت پر عمل ہو روپیہ اور مال نے دنیا میں کسی کا ساتھ نہیں دیا اعمال ساتھ دیتے ہیں ۔ میں اس وقت پریشان ہوں دعاء کرتے رہئے ۔ صدیق احمداصلاح نفس کے لئے ایک عورت کے خط کا جواب ایک عورت نے اپنی اصلاح کے لئے خط لکھا کچھ معمولات نماز کی پابندی وغیرہ لکھی اور مزید معمولات کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریرفرمایا: محترمہ زیدمجدہا السلام علیکم ورحمۃوبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا آپ ماشاء اللہ نماز کی پابند کررہی ہیں قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔ صبح وشام یہ تسبیحات پڑھ لیا کیجئے ۔ اول کلمہ ، تیسرا کلمہ، درودشریف،استغفار، ایک ایک تسبیح۔ صدیق احمدایک مرید کا حال لندن سے حضرت کے ایک مرید نے خط ارسال فرمایا جس میں آخرت کی فکر کے ساتھ بڑے عاجز انہ گویا مایوس کن حالات تحریر کئے تھے ۔لکھاتھا کہ حالات کیا لکھوں مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ہَوَاہُ نفس کو امام بنارکھا ہے ۔ آخرت کی فکر ہے ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اللہ پاک اپنی مرضیات کے مطابق زندگی گذارنے کی توفیق