تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اس سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہیں ، دودھ کا پینا دین میں ترقی کی علامت ہے ۔حضرت اقدس (مولانا اسعداللہ صاحب) کے بارے میں جو آپ کا خیال ہے بالکل درست ہے۔ صدیق احمدکسی بزرگ ہستی کو خواب میں دیکھنا ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ احقر نے حضرت والا کو خواب میں دیکھا اور خواب ہی میں حضرت والا سے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کیا ، تو آپ نے کھانے کے لئے بسکٹ عنایت فرمایا، اس سے سکون ہوا، اس خواب کی کیا تعبیر ہوگی۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ مجھے خواب کی تعبیر نہیں آتی بظاہر معلوم ہوتا ہے کوئی دینی نفع آپ کو حاصل ہوگا۔ صدیق احمدایک خواب کی تعبیر ایک صاحب نے لکھا کہ میری بچی نے دادی کو خواب میں دیکھا کہ انہوں نے اس کو ایک روپیہ دیا اور کہا کہ چار آنہ تم لے لو اور بارہ آنہ چچا کو دے دو، اور درود شریف کثرت سے پڑھو، اس خواب کی تعبیر کیا ہے۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ‘ وتعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم وبرکاتہ‘ تعبیر یہ ہے کہ کوئی دنیا کا فائدہ آپ کو حاصل ہوگا۔ صدیق احمد