تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کتابوں میں لکھے ہوئے معمولات ہر شخص کے لئے نہیں ہیں ایک صاحب نے لکھا کہ’’ اسعاد الطالبین ‘‘ کتاب میں جو معمولات لکھے ہیں ان کو نہیں پورا کرپاتا ہوں صرف سورہ یٰسین پڑھ لیتاہوں ، اور بس ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم مشغول آدمی یہ معمولات نہ پورا کرسکے گا آپ تحریر فرمائیں کتنا وقت آپ کومل سکتا ہے اسی کے مطابق معمولات تجویز کردیئے جائیں ۔ صدیق احمدمعمولات کی تعیین فارغ وقت کے لحاظ سے ایک صاحب جو حضرت سے اصلاحی تعلق رکھتے تھے ان صاحب نے معمولات کے سلسلہ میں تحریر فرمایا کہ میرے لئے کچھ معمولات اور وظائف مقرر کردیجئے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں اس وقت معمولات کیا ہیں تحریر فرمایئے، آپ کے پاس کتنا وقت فارغ رہتا ہے اس اعتبار سے معمولات تجویز کردیئے جائیں گے۔ صدیق احمد ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے کانپور اور فتح پور کے علاقہ میں چلہ لگایا ہے ، مجھے آپ سے محبت ہے ، گذارش ہے کہ اپنے دست مبارک سے کچھ کلماتِ خیر اور کچھ نصیحتیں تحریر فرمائیں تاکہ میں اس کے مطابق عمل کروں حضرت نے