تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نماز ، تلاوت ، کا اہتمام کیجئے، ہر چھوٹے بڑے گناہوں سے پرہیز کیجئے، درود شریف استغفار بھی پڑھئے ۔ صدیق احمد ایک مرید عورت کو تحریر فرمایا: محترمہ زید مجدہا السلام علیکم خط لکھ دیا کیجئے انشاء اللہ جواب تحریر کروں گا ،پندرہ برس کی عمر سے لے کر اب تک کچھ نمازیں قضا ہوئی ہوں تو ان کو پورا کرلیجئے ۔آپ کے پاس کتنی فرصت کا وقت ہے تحریر کریں تاکہ اس کے اعتبار سے معمولات تجویز کردیئے جائیں ۔ صدیق احمدقضاء عمری پڑھنے کا طریقہ ایک صاحب نے لکھا کہ احقر رمضان میں حضر ت سے بیعت ہوا تھا ۔ آپ کے بتلائے ہوئے معمولات کی ادائیگی ہورہی ہے۔ قضاء عمری ابھی شروع نہیں کی ہے قضاء عمری پڑھنے کا طریقہ ارشاد فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم قضاء عمری کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اندازہ کرلیں کہ پندرہ برس کی عمر سے اب تک کتنی نمازیں قضاء ہوئی ہیں اس کے حساب سے روزانہ فرض اور وتر کی قضاء کرلیاکریں ۔ صدیق احمد