تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
درود شریف اور استغفار کی کثرت کیجئے اپنے آپ کو مشغول کردیجئے خالی نہ رہئے انشاء اللہ یہ کیفیت جاتی رہے گی۔ صدیق احمداللہ تعالیٰ کی قدرت میں شبہ اور وسوسہ کا علاج وسوسہ کے وقت پڑھنے کی دعاء ایک صاحب نے تحریر فرمایا کل رات سے عجیب شیطانی وسوسہ آرہا ہے کہ پتہ نہیں کہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے یا نہیں اور پھر العیاذباللہ کہ اللہ ہے یا نہیں ۔ دعاء واستغفار بھی کرتاہوں نصائح کا محتاج ہوں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: برادرم السلام علیکم ان وساوس کی طرف بالکل التفات نہ کریں ۔ ان پر کوئی گرفت نہیں لاَحَوْلَ وَلاَقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ لاَمَلْجَاء وَلاَ مَنْجَا مِنَ اللّٰہِ اِلاَّ اِلَیْہِ پڑھ لیا کیجئے جب ایسا حال ہوکسی کام میں لگ جائیے ۔ صدیق احمداپنے مرجانے کے وسوسہ کا علاج ایک صاحب نے لکھا کہ ایک روز سوتے وقت ایسا محسوس ہوا کہ آج میں زندہ باقی نہ رہوں گا ۔ اور واقعۃً ایسا معلوم ہورہا تھا کہ میرا وجود نہ رہے گا صبح میں نے ایک استاذ سے ذکر کیا انہوں نے فرمایا شیطانی خیال ہے ۔ اس سے پہلے مجھے موت سے ڈر نہیں لگتاتھا لیکن اس کے بعد سے بہت ڈر لگنے گا ہے ۔ عجیب خیال