تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تھا لوگ پیچھا نہیں چھوڑرہے تھے میں نے دیکھا کہ جب تک ان کو کام کرکے رخصت نہ کروں گا یہ یہیں بیٹھے رہیں گے اور مجھے مشغول رکھیں گے۔میں تو خود اس کو پسندنہیں کرتا مگر مجبورہوجاتا ہوں یہ بھی ڈر لگتا ہے کہ حاجت لے کر آئے ہیں کسی حاجت مند کو دھتکارنا نہ چاہئے۔ مجھے تو آپ کا دیکھنا اور ملنا یاد بھی نہیں نہ میرے دل میں کوئی خیال ہے آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدکسی بزرگ کی بددعاء سے پوری نسل اور خاندان برباد ہوجانے کا حل اور اس کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ہمارے علاقہ میں ایک بزرگ رہا کرتے تھے۔ ان کی ایک بھیڑ تھی ہمارے خاندان والوں نے ان بزرگ کو پریشان کیا اور ان کی بھیڑ چوری کرکے ذبح کرکے کھاگئے۔ ان بزرگ نے ہمارے خاندان والوں کے حق میں بددعاء فرمادی چنانچہ اس وقت سے ہمارے خاندان میں بڑی بے برکتی اور طرح طرح کی پریشانیاں ہیں ۔محنت کرتے ہیں کماتے ہیں لیکن برکت نہیں ہوتی اور آئے دن کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی ہوجاتی ہے ۔ حضرت والا سے گذارش ہے کہ اگر اس کاکوئی حل ہو توتحریرفرمائیں تاکہ ہم لوگوں کو پریشانیوں سے نجات ملے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ۔ سورہ بقرہ گھر میں پڑھ دی جائے ۔ ان بزرگ کے نام کچھ ایصال ثواب کردیا جائے ۔توبہ استغفار سب لوگ کرلیں انشاء اللہ اثر ختم ہوجائے گا۔ صدیق احمد