تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اجرملے گا ، آپ اسی نیت سے ہرکام کیا کریں ۔ صدیق احمدنماز میں دھیان نہیں جمتا ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ بندہ کی حالت یہ ہے کہ نماز میں دھیان نہیں جمتا جب نماز شروع کرتا ہے تو اس کو جلد ازجلد ختم کردینے کا جی چاہتا ہے اور اسی قسم کے باطنی امراض میں مبتلا ہے لہذا حضرت سے نصیحت کی درخواست ہے کوئی نسخہ تحریر فرمائیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم اس قسم کے وساوس کا کوئی اثر نہیں ہوتا آپ اپنے اختیار میں جتنا ہے اس پر عمل کیجئے ان چیزوں کی طرف التفات نہ کیجئے ۔استغفار اور درود شریف کی کثرت کیجئے ۔ صدیق احمدعبادات میں خشوع نہیں تب بھی قابل قدر ہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ نمازمیں پڑھتاہوں ذکر تلاوت سب کرتاہوں لیکن خشوع نہیں کسی قدر مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ گویا خشوع کے بغیر سارے اعمال ہی بیکارہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم آپ نماز پڑھتے رہئے تلاوت کرتے رہئے ذکر کی پابندی کیجئے خشوع بھی حاصل ہوجائے گا ان اعمال کی توفیق ہوجانا ہی اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے قدر کیجئے ۔ صدیق احمد