تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تک لے گیا مکر بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میرے اس عمل سے حضرت کو صدمہ پہنچا اس احساس کے بعد سے طبیعت نہایت بے چین ہے میں بہت ہی نادم وشرمندہ ہوں دست بدستہ گذارش ہے کہ اس ناچیز کی خطا کو معاف فرمادیا جائے اور دعا فرمادی جائے ورنہ دنیا وآخرت کی تباہی یقینی ہے میں اپنے عمل سے توبہ کرتاہوں اور آئندہ کے لے عہد کرتاہوں کہ کوئی عمل حضرت کی مرضی کے خلاف نہیں کروں گا۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم میں توہر ایک کی خواہش پوراکرنے کی کوشش کرتاہوں وقت کا لحاظ ضرورکرتاہوں میرے پیر میں تکلیف اب بھی ہے جو کچھ ہوا اس کے لکھنے کی کیا ضرورت سب کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدبزرگوں کی شان میں بے ادبی کا وبال ایک صاحب نے تحریر فرمایا میں ایک عرصہ سے مستفیض ہونے کا متمنی ہوں اور فطری اعتبار سے میرا دل پ ہی کی طرف مائل تھا میں نے آپ کو کبھی نہ دیکھا تھا ایک بار بھو پال کے تبلیغی اجتماع میں پ کو دیکھا تھا حضرت جی ؒ کا بیان ہورہا تھا اور آپ کے پاس تعویذ لینے والوں کا ہجوم تھا اس پر میں نے آنجناب کو کڑی نگاہ سے دیکھا تھا تب ہی سے میں پریشان ہوں اور اپنے اس فعل پر نادم ہوں معذرت خواہ ہوں آپ جیسا حکم فرمائیں آپ سے کب اور کہاں ملاقات ہوگی حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم اللہ پاک آپ پر فضل فرمائے آپ کا خیال بالکل درست تھا مجھے بھی پسند نہ