تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
عزیزم السلام علیکم حسد کا علاج آپ نے کئی بارسناہے کہ جس پر حسد ہو اس کی تعریف کی جائے ، اس کو ہدیہ پیش کیا جائے اس سے ملاقات کی جائے اس کے لئے دعاء کی جائے ا سی طرح تمام معائب کا علاج موجود ہے۔ صدیق احمد اس کے بعد ان صاحب کا خط آیا جس میں تحریر فرمایا کہ حضرت کے فرمان کے مطابق عمل کیا الحمدللہ بہت فائدہ ہوا اس کی برکت سے دشمن بھی دوست کانہ ولی حمیم کا مصداق بن گئے حضرت نے جواب تحریرفرمایا: شریعت پر عمل کرنے کا یہی ثمرہ ہوتا ہے۔ صدیق احمدکبروعجب کا علاج ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ میں اپنے اندر کبر وعجب پاتا ہوں اس کا علاج تحریر فرمائیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم حالات سے آگاہی ہوئی جب اپنی بڑائی کا تصور ذہن میں آئے تو اپنی کمزوریوں پر نظر رکھیں اور اپنے اکابر کے حالات دیکھتے رہیں انشاء اللہ یہ مرض دور ہوجائے گا۔ صدیق احمد