تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نہیں ۔ حضرت کوئی دعا اور کوئی وظیفہ یا تعویذ عنایت فرمائیں جس سے یہ عادت چھوٹ جائے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ عادت تو چھوڑنے سے چھوٹتی ہے جب نفس اس طرف آمادہ کرے آپ لوگوں سے بات شروع کردیں ۔ اگر اس وقت لوگ نہ ہوں تو نماز شروع کردیجئے ۔ اور اس کا استحضار کیجئے کہ خدا میری ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے ۔خدا کے یہاں جانا ہے اس کو منھ دکھانا ہے ۔ صدیق احمدچند اہم نصیحتیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ وقت کا بدنصیب ہوں نماز روزہ تو کرلیتاہوں ایسا لگتا ہے کہ سارے اعمال بیکار ہیں ہر طرف سے نقصان ہی نقصان اور ہر طرف تاریکی ہی تاریکی نظر آتی ہے ۔ نفس بھی قابو میں نہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا اللہ پاک سے اچھا گمان رکھئے ان سے زیادہ قدردان کون ہوگا ، اللہ پاک بندہ کی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔ (۱)اپنی بساط کے مطابق عمل کرتے رہئے ۔ (۲)کوئی غلطی ہوجائے استغفار کیجئے ۔ (۳)کوشش کیجئے کہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔