تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اتباع سنت کی برکت سے خواب میں حضور ﷺ کی زیارت ایک صاحب نے تحریر فرمایاکہ برسوں حقیر نے سید الابرار صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں اس طرح دیکھا کہ احقرکچھ فاصلہ پر تھا سید الابرار صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کرمارے خوشی کے آہستہ آہستہ چل کر سید ابرار صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے لگا، اور ہر قدم پر السلام علیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتا رہا،سید ابرار صلی اللہ علیہ وسلم ہر مرتبہ جواب سے مشرف فرماتے رہے ، آہستہ آہستہ چلنے کی وجہ یہ تھی کہ قریب پہنچنے میں دیر ہوگی توسلام زیادہ عرض کرلوں گا جواب زیادہ ملے گا ، قریب پہنچ کر عرض کیا، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے سینہ میں کچھ ہے نہیں ،سید الابرار صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینہ اقدس کو حقیر کے سینہ کے ساتھ کافی دیر تک لگائے رکھا ، پھر چار عدد سفید خوبصورت دلکش پر چے مرحمت فرمائے ۔ان پر چوں میں کچھ لکھا ہوا تھا اچانک بیدار ہوگیا ۔ اس خواب سے بے حد قلبی سکون ہواجو بیان سے باہر ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات ماشاء اللہ قابل ستائش ہیں ، خواب مبارک ہو، اس کو آپ کسی کا پی میں لکھ لیجئے ، اتباع سنت کی برکت سے یہ دولت حاصل ہوتی ہے۔اس کا خیال رکھئے۔ صدیق احمد ایک صاحب نے لکھا کہ فضائل درود شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا جو عمل لکھا ہے میں نے اس کو پابندی سے کیا الحمدللہ ایک رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم