تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
استفادہ کے لئے رمضان میں آنا ہے تو قرآن سنا کر اور کچھ دن گھر رہ کر آئیے حضرت اقدس کے متوسلین میں ایک حافظ صاحب حضرت اقدس سے استفادہ کی غرض سے رمضان المبارک میں آنا چاہتے تھے غالباً کسی مدرسہ میں مدرس بھی تھے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم کچھ دن گھر رہ کر یہاں آئیے بہتر ہے کہ قرآن پاک سنا کر آئیے۔ صدیق احمدشیخ کے پاس رمضان میں آنا ضروری نہیں ایک صاحب حضرت سے اصلاحی تعلق رکھتے تھے رمضان المبارک میں حضرت کی خدمت رہ چکے تھے لیکن ایک سال کسی ضروری کام اور مجبوری کی وجہ سے نہ آسکتے تھے توبڑی حسرت ومایوسی کا خط لکھا حضرت نے اس کا مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا کام میں لگے رہئے ۔ رمضان میں آنا کوئی ضروری نہیں ہے حالات کی اطلاع کرتے رہیں حضرت شیخ کی خدمت میں جاتے رہیں ۔ صدیق احمد