تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
باب۴ باطنی امراض ورذائل اور ان کے علاج ایک صاحب نے لکھا کہ حضرت کی دعاؤں اور علاج سے سحر کا اثر بالکل ختم ہوگیا،لیکن حضرت یہ نالائق اپنے معمولات سے بالکل غافل ہے نہ اذکار نہ تسبیحات نہ تلاوتِ قرآن پاک کسی بھی چیزکا اہتمام نہیں معمولات اک دم سے چھوٹ گئے اور گناہوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دل میں ہزاروں برائیاں جنم لے رہی ہیں حضرت والا کا دامن اسی لئے پکڑا ہے کہ رذائل سے چھٹکا را پاکر رضاء الٰہی کا مستحق بنوں ، بیعت کے بعد ایک سال تک بہت اچھا حال رہا اس کے بعد سے یہ حال ہوگیا ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ، معمولات کی پابندی کیجئے ۔ رذائل تو ہر ایک کے اندر ہوتے ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کیجئے ۔ استغفار کی کثرت کیجئے ۔ صدیق احمدبداخلاقی اور رذائل کیسے دور ہوں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ اپنے اندربداخلاقی حرص، بخل، ریاوغیرہ رذائل پاتاہوں کس طرح دور ہوں ان کا علاج تحریر فرمائیں : حضرت نے جواب تحریر فرمایا: