تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
گندے خیالات کا علاج ایک صاحب جو کسی اور بزرگ سے بیعت تھے تحریر فرمایا کہ میرے دل ودماغ میں بہت ہی گندے گندے برے خیالات آتے ہیں ۔ خصوصاً رات میں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ۔ وساوس کی طرف آپ تو جہ نہ کریں ۔ اس سے آپ کا کچھ نقصان نہیں ۔ درود شریف کی کثرت کیا کیجئے ۔ سوتے وقت معوذتین پڑھ کر دم کرلیا کیجئے ۔ شیخ کو حالات کی اطلاع دیتے رہئے ۔ صدیق احمد عزیزم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے۔ غصہ کے وقت درود شریف پڑھا کیجئے ۔ اور جگہ بدل دیجئے ۔ گندے خیالات آتے وقت۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ ِبکَ ِمنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرُقَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ۔ اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ لِیْ شَانِیْ پڑھ لیا کیجئے ۔ صدیق احمد