تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
معمولات میں سستی کیوں ہوتی ہے ایک صاحب نے اپنے معمولات لکھے کہ چار تسبیحات پہلا کلمہ تیسرا کلمہ درودشریف استغفار پابندی سے پڑھتا ہوں درود شریف اللہم صل علی محمد وعلیٰ آل محمد وبارک وسلم اور استغفار استغفراللہ ربی من کل ذنب واتو ب الیہ پڑھتا ہوں یہی استغفار پڑھوں یاکوئی دوسرا؟ اکثر فجر میں سستی آجاتی ہے تہجد میں تو شیطان حاوی رہتا ہے دعاء فرمائیں کہ خدا کے سامنے کھڑا ہونے والا بن جاؤں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: باسمہٖ تعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم استغفار یہی مناسب ہے ہمت سے کام لیجئے ۔ سستی کیوں ہوتی ہے ۔ ایسی صورت میں یہ خیال کیاکریں کہ نافرمانی کے ساتھ حشر میں کیا منھ دکھاؤں گا ، انشاء اللہ سستی جاتی رہے گی۔ صدیق احمدمعمولات کی پابندی کیوں نہیں ہوتی ایک مرید صاحب نے شکایت کی کہ حضرت معمولات کی پابندی نہیں ہوپاتی بہت ناغہ ہوتا ہے حضرت نے تحریرفرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ پابندی کیجئے ۔ ہمت کیجئے ،جس طرح دوسرے کاموں کیلئے وقت نکالتے ہیں اس کے لئے بھی نکالئے۔ صدیق احمد