تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اپنی متوفی والدہ کے بدن کے مختلف حصہ کا گوشت چھری سے کھانے کے لئے کاٹ رہاہوں اور والدہ مرحومہ بھی خوشی سے کہہ رہی ہیں کہ یہاں سے کاٹ لو یہاں سے کاٹ لو ، انتہائی دہشت سے آنکھ کھل گئی دہشت کی وجہ سے استغفار کیا یہ خواب اضغاث احلام ہے یا کوئی تعبیر ہے ۔ اگر تعبیر اچھی ہے تو اطلاع فرمائیے اور بری ہے تو اس سے بچنے کی تدبیر بتائیے کرم ہوگا۔ اسی شب میں دوسرا خواب دیکھا کہ ایک مدرس جو یہاں کے مدرس ہیں مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ اس سال کے ختم ہونے پر تم معزول ہوگے۔یہ خواب بھی پریشان کن تھا اس کے سلسلہ میں تعبیر سے مطلع فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ والدہ آپ سے بہت خوش ہیں حتیٰ کہ اپنا گوشت کھلانے کے لئے تیارہیں یہ انتہائی رضامندی کی علامت ہے ۔ (دوسرے خواب کی تعبیر)بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سال کے بعد پھر اولاد کی امید نہیں ہے۔ صدیق احمدخواب میں کسی بزرگ کا نصیحت کرنا یاڈانٹنا ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ ایک بزرگ سفید کپڑے پہنے ہوئے تشریف لائے اور مجھ سے کہا کہ نماز پڑھا کرو،اوربھی نصیحتیں کیں اور یہ خواب میں نے تین روز تک دیکھا اس کی تعبیر ارشاد فرمائیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ کچھ معمولات میں کوتاہی ہوئی ہوگی اس لئے تنبیہ کے واسطے وہ بزرگ