تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ذکر میں حضوری نہ ہو تب بھی لگے رہئے فائدہ ہوگا ایک صاحب نے لکھا کہ ذکر میں جی نہیں لگتا ،حضوری نہیں ہوتی ۔ غفلت اور بے توجہی رہتی ہے ۔ جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ذکر ہرحال میں محمود ہے پابندی کے ساتھ کرتے رہئے انشاء اللہ تعالیٰ حضوری حاصل ہوگی ۔ لگے رہئے انشاء اللہ ترقی ہوگی پابندی ضروری ہے۔ صدیق احمدذکر میں جی نہ لگے تب بھی کرنا چاہئے ایک عالم صاحب نے لکھا کہ آپ کامرید ہوں لیکن ذکر میں میرا جی نہیں لگتا ذکر کی طرف طبیعت نہیں چلتی حضرت نے فرمایا: لوگوں کا عجیب حال ہے کہ ذکر میں جی لگے تو ذکر کریں ورنہ ذکر ہی نہ کریں ۔ انجکشن لگوانے کا کیا جی چاہتا ہے ؟کڑوی دوا کھانے کی طبیعت چاہتی ہے ؟ لیکن کھاتے ہیں ضرورت اور فائدہ سمجھ کر، اسی طرح ذکر بھی ضرورت اور عبادت سمجھ کر ناچاہئے ۔خواہ جی چاہے یانہ چاہے۔ ثواب تو اسی وقت ملے گا جب کچھ کرنا پڑے نفس کے خلاف بھی کرے، اگر خود بخود ذکر ہونے لگے کچھ مشقت نہ اٹھا نی پڑے تو اس میں کیا کمال ہے ۔اجر ثواب تو مشقت پرملتا ہے اور حضرت نے ان کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ذکر میں جی لگے یا نہ لگے ، عبادت سمجھ کر کیجئے ۔ صدیق احمد