تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کیاکریں ۔ اس وقت آپ کے کیا کیا معمولات ہیں ۔ جو لوگ حیات ہیں ان سے اپنی اصلاح نفس (کاتعلق)قائم کیجئے مردوں سے فیض حاصل کرنا چاہتے ہیں اور زندوں کی قدر نہیں کرتے ۔ صدیق احمدبیعت سے پہلے ربط ومناسبت ضروری ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ جب آگرہ تشریف لاتے ہیں بہت سے لوگ تمنا کرتے ہیں کہ میں فائدہ اٹھا ؤں بیعت ہوجاؤں مگر دولت مند لوگ غریبوں کو سامنے آنے ہی نہیں دیتے۔ حضرت سے بہت لوگ بیعت ہونا چاہتے ہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے بیعت کا معاملہ آسان نہیں پہلے خط وکتابت کریں مناسبت ہوجائے اس وقت بیعت ہونا چاہئے ورنہ کچھ فائدہ نہیں ہوتا آ پ کچھ کام کیجئے اور استقلال کے ساتھ کیجئے ۔ صدیق احمداپنے علاقہ کے بزرگوں سے اصلاحی تعلق قائم کیجئے گجرات سے ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں اصلاحی تعلق قائم کرنے اور بیعت ہونے کی درخواست کی اور کافی اصرار کے ساتھ تحریر فرمایا، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ الحمدللہ گجرات میں بہت سے حضرات ہیں جن کو مشائخ عظام سے بیعت