تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تشریف لائے اللہ پاک جب کسی کو ہدایت دیتے ہیں تو اس کے لئے اس قسم کے اسباب ہوجاتے ہیں ۔ صدیق احمد حضرت کے ایک مرید ومجاز نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا کہ خواب میں آپ نے مجھے بہت ڈانٹا اس کے بعد سے بڑی فکر اور تشویش ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم یہ توعین تعلق کی علامت ہے آدمی اپنے ہی لوگوں کو ڈانٹتا ہے۔ صدیق احمدخواب میں کسی سے بیعت ہونا ایک طالب علم نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا کہ آپ سے بیعت ہورہاہوں ، اور بیعت کی درخواست کی ،جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم خواب میں دیکھنا محبت کی علامت ہے بیعت میں جلدی نہ کیجئے ۔تعلیم مکمل کرلیجئے۔ صدیق احمدخواب میں بچہ کا مرجانا اور پھر زندہ ہوجانا ایک صاحب نے لکھا کہ میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا اس کا انتقال ہوگیا، میری اہلیہ نے خواب دیکھا کہ آپ تشریف لائے ہیں اور صبر کی تلقین فرمارہے ہیں اور پھر آپ نے مرے ہوئے بچے پر کچھ پڑھ کر پھوکا تو اس میں حرکت پید ا ہوگئی پھر وہ زندہ ہوکر کھیلنے لگا ، اس خواب کی تعبیر ارشاد فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ گھر میں کوئی پریشانی ہونے والی تھی اللہ پاک نے اس کو دور کردیا ہر نماز کے بعد یا حفیظ ۱۱۱بار پڑھ کر دعاء کرلیاکریں ۔ صدیق احمد