تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
باب۳ اصلاح نفس کا طریقہ محض آرزوؤں و تمناؤں سے اصلاح نہیں ہوتی کوشش کیجئے عمل شروع کیجئے ایک صاحب نے حالات تحریر فرمائے کہ حتی الامکان اپنی اصلاح کی کوشش کرتاہوں اور فکر بھی رکھتاہوں ۔ کچھ د نوں سے گناہوں پر طبیعت آمادہ ہوتی ہے ظلم اور بہتان والے گناہ ہوجاتے ہیں کئی اوقات میں والدین سے بھی گالی گلوج کرلیتا ہوں ۔ اور تلاوت کلام پاک کی بھی توفیق نہیں ہوتی اکثر وبیشتر ایسے اعمال سرزد ہوجاتے ہیں جس سے گمراہی کا خدشہ ہوتا ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اصلاح کی فکر سے اصلاح نہیں ہوجاتی عمل شروع کیجئے ان تمام چیزوں سے پرہیز کیجئے جس سے خداوندکریم کی ناراضگی ہوتی ہے ۔ امراض کا جو علاج ہے اس کو شروع کردیجئے میں دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدصرف دعاء کافی نہیں ہمت کیجئے ایک اصلاحی تعلق قائم رکھنے والے کو ان کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کرتاہوں اللہ پاک مدرسہ کو ہر اعتبار سے ترقی عطا ء فرمائے (مشکلات