تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں ، ہمت کیجئے ،آخردوسرے کام آپ کرہی رہے ہیں وہ کیسے ہوجاتے ہیں آپ نے ارادہ ہی نہیں کیا ۔حزب الاعظم پرھ سکتے ہیں ۔ صدیق احمد اور ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ہر وقت الجھن رہتی ہے کسی کام میں طبیعت نہیں لگتی ، نماز پڑھنے کی کوشش کرتاہوں لیکن طبیعت نہیں لگتی قرآن پاک خوب یادکرتاہوں لیکن میرے سینہ میں محفوظ نہیں رہتا۔ دعاء فرمائیے۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے ، درود شریف کی کثرت کیجئے ۔ صدیق احمدمعمولات کی پابندی نہیں ہوتی تو بیعت کیوں ہوئے تھے ایک صاحب نے حالات لکھے اور تحریر فرمایا کہ معمولات کی پابندی نہیں ہوتی، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم جب معمولات پورے نہیں ہوتے توبیعت کس لئے ہوئے تھے ۔سب کاموں کے لئے وقت ملتا ہے ۔ اور چند منٹ معمولات کے لئے وقت نہیں نکال سکتے ۔ آپ کے نزدیک معمولات کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس لئے وقت نہیں نکلتا۔ صدیق احمد