تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم جس طرح بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن سے آپ بچتے رہتے ہیں اسی طرح غیبت سے بھی بچ سکتے ہیں ۔ صدیق احمدفضول گوئی اور جھوٹ کا علاج ایک مرید نے اپنے حالات لکھتے ہوئے جھوٹ کی عادت کی شکایت کرکے اس کا علاج دریافت کیا اور دعاء کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے جو بات منھ سے نکالئے پہلے مراقبہ کرلیا کیجئے کہ جائز ہے یاناجائز اسی طرح ہر کام کرتے وقت مراقبہ کریں انشاء اللہ نفس اس طرح اپنی گرفت میں آجائے گا۔ صدیق احمد