تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایک خاص اثر تھا ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خدا کرے خیریت ہو حالات کا علم ہوا ، مقصود اللہ پاک کا ذکر ہے قلب جاری ہونا اپنے اختیار میں نہیں ۔ اور نہ اس پر اجر موقوف ہے آپ پابندی کرتے رہیں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے ۔ صدیق احمداتنے دن سے ذکر رہاہوں لیکن دل جوں کا توں ہے ایک صاحب نے تحریرفرمایا ۱۲تسبیحات پابندی سے پڑھتا ہوں لیکن حضرت اب تک کوئی فرق محسوس نہیں ہوا دل جوں کا تو ں ہے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دل جو ں کا تو ہے کیسے معلوم ہوا کیا ان کے پڑھنے سے ثواب نہیں ملتا؟ اللہ پاک راضی نہیں ؟ اگر ایسا نہیں ہے بلکہ ثواب ملتا ہے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے تو پھر خوشی کیوں نہیں ، آپ جو کیفیت چاہتے ہیں وہ بالکل مطلوب نہیں ۔ جوکام کیجئے خدا کو راضی کرنے کے لئے کیجئے ۔ صدیق احمدمعمولات پورا کرلینے کے بعد زائد وقت میں کیاکرنا چاہئے ایک صاحب نے لکھا کہ حضرت نے جتنے معمولات بتلائے تھے بارہ