تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ہے ، کسی وقت بھی سکون نہیں ۔ بیمار کی طرح چارپائی میں پڑارہتا ہوں ۔ کئی بار میں نے خود کشی کا ارادہ کیا لیکن ان پریشانیوں کے باوجود اس ذلیل فعل سے مجھے چھٹکارا نہیں مل رہا، زندگی ایک عذاب بن گئی ہے ، اس حالت میں کیاکروں اس کی وجہ سے بہت سی جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہوں ۔ حضرت نے ارشاد فرمایا ایسے شخص کا مرجانا ہی بہتر ہے۔ ایک صاحب نے حضرت سے عرض کیا کہ حضرت بعینہٖ یہی جملہ حضرت تھانویؒ نے بھی ایسے شخص کے بارے میں فرمایا ہے ۔پھر حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم یہ عادت تو آدمی کو دنیا اور آخرت دونوں میں ذلیل کردیتی ہے ۔ اس کا غلبہ ہوتو اپنی بیوی کے پاس جائیے ۔ اور یہ خیال کیجئے کہ خدا کو منھ دکھانا ہے ۔ صدیق احمدبدنگاہی وعشق مجازی کا علاج ایک صاحب نے اپنا حال لکھا کہ بدنگاہی اور عشق مجازی میں مبتلا ہوں عورتوں کو دیکھتا ہوں توبے قرار ہوجاتا ہوں گندے خیالات پیدا ہوتے ہیں ۔ گناہ کا جی چاہتا ہے ۔ بدنگاہی سے بچنا مشکل ہوتا ہے ۔ اس کا علاج تحریر فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے ۔