تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
الاللّٰہ چارسو مرتبہ اللّٰہُ اللّٰہ چھ سو مرتبہ اللّٰہ سو مرتبہ مناجات مقبول ایک منزل، قرآن پاک کی تلاوت ، نماز باجماعت کا اہتمام کیجئے۔ صدیق احمدبار ہ تسبیحات ایک وقت کافی ہیں ایک صاحب نے لکھا کہ میں آپ سے بیعت ہوں آپ نے ۱۳تسبیحات اور درود شریف پڑھنے کو بتلائی ہیں میں یہ پوچھنا بھول گیا کہ درود شریف کون سی پڑھا کروں ۔ اور یہ تسبیحات دونوں وقت صبح شام پڑھا کروں یا ایک وقت ؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم ایک وقت کافی ہے، درود شریف آپ جو بھی مناسب سمجھیں پڑھ لیا کریں ۔ نماز باجماعت اور تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کریں ۔ کوشش کریں کہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ پہونچے۔ صدیق احمدایک مدرس وعالم دین کے لئے اتنے معمولات کافی ہیں مدرسہ سے تعلق رکھنے والے ایک عالم صاحب جو حضرت سے اصلاحی تعلق رکھتے تھے ۔اپنے حالات اور معمولات لکھے۔ اور معمولات کی زیادتی کی فرمائش کی حضرت نے جواب تحریرفرمایا: