تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کبھی ناغہ ہوجاتا ہے ۔ اگر معمولات کا ناغہ ہوجائے تو اس کی تلافی کی کیا صور ت ہے ؟حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خط ملا جب فرصت ہو خط لکھ دیا کریں ۔ ناغہ کی تلافی کیا کریں گے، پابندی کا اہتمام کیجئے۔ ناراضگی کی کوئی بات نہیں میں بہت مصروف رہتا ہوں جواب میں اس وجہ سے تاخیر ہوجاتی ہے آپ کے لئے دعاء کرتا ہوں ۔ صدیق احمدمعمولات کا ناغہ ہوجائے تو دوسرے وقت پورا کرلیاکریں برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ بعد نماز عشاء تہجد کی نیت سے کچھ رکعتیں پڑھ لیا کیجئے اگر تہجد کے وقت آنکھ کھل جائے تو پھر پڑھ لیاکریں ۔ رات کے معمولات کا ناغہ ہوجائے تو دن میں پورا کرلیجئے ۔ صدیق احمداس کی فکر کیجئے کہ اپنے اوپر کسی کا حق نہ رہے حضرت کے ایک مرید نے لکھا کہ آپ کی بتلائی ہوئی تسبیحات پابندی سے پڑھتا ہوں مزید ضرورت ہوتو ارشاد فرمائیں ، اور دعاء کی درخواست کی ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں مناجات مقبول خرید لیجئے ۔ روزانہ ایک منزل پڑھ لیا کیجئے ۔ نماز باجماعت قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔حقوق العباد کا ہر طرح لحاظ