تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تسبیحات پڑھتا ہوں اسم ذات پاک کے ورد کی اجازت دے دیجئے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم اسم ذات پاک کا ورد کرلیا کیجئے ۔ فرائض کی پابندی ، حقوق العباد کا لحاظ رکھئے حقوق العباد کے بارے میں اگر کوتاہی ہوئی تو بڑی پڑیشانی ہوگی۔ صدیق احمداخلاق ومعاملات بھی درست کیجئے ایک صاحب نے اپنے حالت لکھے، کچھ معمولات اذکار واشغال کے متعلق دریافت کیا حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ کو کیا معمولات بتائے تھے معمولات کی پابندی کے ساتھ اس کا بھی لحاظ رکھئے کہ معاملات بھی درست ہوں ، اخلاق بھی صحیح ہوں ورنہ عبادت کا نور ختم ہوجائے گا۔ صدیق احمدرذائل کا ازالہ آہستہ آہستہ ہوتا ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ زبان ہر وقت ذکر الٰہی اور تلاوت میں مصروف رہتی ہے ۔قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتاہوں مگر زبان ابھی تک ہم نوانہیں بن سکی اور قلب رذائل وخبائث سے پاک نہیں ۔ بدنگاہی میں مبتلا ہوں ۔ حضرت کی توجہ کا محتاج ہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: