تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کہتے نہیں بس اسی وقت میرے منھ کے پاس سے ایک خوشبو نکلی مجھے بے چینی ہوگئی کہ اس کہنے کی وجہ سے میں کافر تو نہیں ہوگئی ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ زید مجدہا حالات کا علم ہوا اس سے آپ نعوذ باللہ کافر نہیں ہوئیں یہ وہم نہ کیجئے البتہ کسی سے بدگمانی نہ کرنی چاہئے، آپ استغفار سو بار اور درود شریف سوبار پڑھ لیاکریں انشاء اللہ قلب کی حفاظت رہے گی: صدیق احمدریا ونمود کا وسوسہ ایک صاحب نے لکھا کہ اوابین پڑھتا ہوں جب کوئی موجود ہوتا ہے توریا ونمود کا خلجان ہوتا ہے جی چاہتا ہے نہ پڑھوں ایسے وقت کیاکروں جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم پڑھا کیجئے اور یہ خیال دل سے نکالئے۔ صدیق احمدتوحیدو رسالت کے متعلق وساوس کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ کئی دنوں سے توحید ورسالت کے متعلق شک وتذبذب میں مبتلا ہوگیاہو ں اس کے لئے حضرت مرشد سے رہنمائی چاہتاہوں حضور والا کی بتلائی ہوئی تسبیحات پابندی سے پڑھتا ہوں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم