تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
حضرت مفتی محمودصاحب ؒکے بہت سے خلفاء ہندوستان میں بھی ہیں جن سے مناسبت ہوان سے رجوع کریں میں آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمداب بیعت کی ضرورت نہیں ایک صاحب نے لکھا کہ میں حضرت شیخ ؒ سے بیعت تھا اب حضرت کے وصال کے بعد حضرت ہی کی طرف قلبی رجحان ہے حضرت اپنے حلقہ ارادت میں شامل فرمالیں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم حضرت سے بیعت کے بعد اب بیعت کی ضرورت نہیں آپ کو جن سے مناسبت ہوان کی خدمت میں حالات لکھ کر بھیج دیا کیجئے ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے حضرت جی ؒ کے انتقال کے بعد حضرت اقدس سے بیعت کی اور رجوع ہونے کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حضرت نے جو معمولات تجویز کئے تھے ان پر عمل کرتے رہیں نظام الدین جاتے رہئے وہاں کے اکابر سے مشورہ کرتے رہئے بس کافی ہے کیوں ادھر ادھر نگاہ کررہے ہیں ۔ صدیق احمد مکرمی السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اس سے پہلے آپ حضرت شیخ سے بیعت ہوچکے ہیں اب بیعت کی