تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
با ب۶ مختلف احوال وکیفیات احوال وکیفیات مقصود نہیں ایک صاحب نے لکھا کہ میں اورادووظائف اور تلاوت قرآن پاک کی پابندی کرتاہوں ، لیکن کسی چیز کا اثر ظاہر نہیں ہوتا کوئی کیفیت اور لطف حاصل نہیں اور نہ ہی پریشانیاں ختم ہوتی ہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ان سب کا مقصد اللہ پاک کی رضا وخوشنودی ہے کیفیات کا حصول مقصودنہیں بلکہ مقصد کے منافی ہے ، یہ کیا کم سعادت کی بات ہے کہ اللہ پاک نے ان سب امور کی پابندی نصیب فرمائی ہے۔ صدیق احمداہم چیز یہ ہے کہ ہماری ذات سے کسی کو تکلیف نہ ہو ایک صاحب نے تحریر فرمایا عرصہ سے ذکر وشغل میں لگاہوا ہوں لیکن حالت میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، اور کوئی کیفیت محسوس نہیں ہوتی ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم کیفیات مطلوب نہیں عمل پردوام ہو، اس راہ میں سب سے زیادہ اس کا اہتمام رہے کہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ پہونچے۔ صدیق احمد