تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
جب نفس کا غلبہ ہوتو یہ استحضار ہونا چاہئے کہ خدا میری حرکت کو دیکھ رہا ہے ، خدا کے سامنے جانا ہے کیا منھ دکھاؤں گا۔ معصیت پر جو وعیدیں جہنم کی آئی ہیں ان کا بھی دھیان رکھئے انشاء اللہ عادت ختم ہوجائے گی۔ ہر نماز کے بعد اول آخردرود شریف پڑھ کر یہ دعاء پڑھ لیا کیجئے ۔اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرَ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ۔ صدیق احمدنکاح سے گناہوں سے حفاظت رہتی ہے ایک صاحب نے لکھا کہ مکان میں بیٹھ کر گناہوں میں مبتلا ہوتا ہوں ۔ زنا کی رغبت پیدا ہوتی ہے والدین نے ایک جگہ شادی کی بات لگائی ہے ۔ نیز والدین کا ارادہ باہر بھیجنے کا بھی ہے اب جیسا حضرت مشورہ دیں ویساہی کروں گا۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک ہر طرح حفاظت فرمائے جلد شادی کرلیجئے انشاء اللہ معاصی سے حفاظت رہے گی۔ والدین کی جورائے ہو اگر کوئی نقصان نہ ہو تو ان کا مشورہ قبول فرمالیجئے مگر وطن چھوڑنے کا فیصلہ نہ کیجئے۔ یہ سفر عارضی رہے۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ