تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
(۱)لاالٰہ الا اللّٰہ دو سو بار ہر دس مرتبہ کے بعد محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ لیاکریں ۔ (۲) الااللّٰہ چار سو بار (۳)اللہ ُ اللہ چھ سو بار(۴) اللّٰہ سو بار(۵)قرآن پاک کی تلاوت جس قدر وقت مل جائے ۔(۶)مناجات مقبول ایک منزل(۷) اس کے بعد جو قت مل جائے اس میں کثرت سے درود شریف پڑھا کریں ۔ (۱) بعد نماز فجر سورہ یٰسین (۲)بعد نماز ظہر انافتحنا پوری سورہ پارہ ۲۶(۳) بعد نماز عصر سورہ نبا پارہ ۳۰(۴)بعد نماز مغرب سورہ واقعہ پارہ ۲۷(۵) بعد نماز عشاء سور ملک پارہ ۲۹ ۔ کوشش کریں کہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ ہو کوئی تکلیف پہنچائے تو صبر کریں ۔ صدیق احمدنوافل میں بھی مخصوص سورتوں کو پڑھنے سے فضیلت حاصل ہوجائے گی ایک صاحب نے تحریر کیا کہ حدیث شریف میں سورہ واقعہ بعد مغرب پڑھنے کی فضیلت آئی ہے اگر نوافل میں سورہ واقعہ پڑھ لیں تو وہ فضیلت حاصل ہوگی یانہیں ۔ اسی طرح قرآن کادور کرتے ہوئے سورہ کہف شب جمعہ میں پڑھا تو سورہ کہف پھر سے پڑھنی پڑے گی یا اسی سے فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ اور لکھا کہ فرائض نوافل وغیرہ میں کوتا ہی ہوجاتی تھی الحمدللہ اب پابندی رہتی ہے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ دعا کررہاہوں ، اللہ پاک استقامت نصیب فرمائے۔ مناسب ہے۔ صدیق احمد