تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
پوری بات پھر سے لکھئے ایک صاحب نے لکھا کہ حضرت والا نے وظیفہ لکھ کر بھیجا تھا وہ خط مجھ سے گم ہوگیا ہے دوبارہ تحریر فرمادیجئے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ‘ میں نہیں سمجھ سکا کس وظیفہ کے لئے لکھا تھا ابھی تک آپ کیاپڑھ رہے تھے پھر سے لکھئے تفصیل بیان کیجئے ۔ صدیق احمدمعمولات سے زیادہ معاملات کی فکر کیجئے ایک صاحب نے اپنے معمولات لکھے کہ تہجد پڑھتا ہوں اوابین واشراق کی بھی بحمدہٖ تعالیٰ پابندی ہے لیکن اسی وقت ریاح کا غلبہ ہوتا ہے اس لئے قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرپاتا۔ اور اب زیادہ وظائف کی صحت متحمل نہیں مختصراً کیاکروں ؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آسانی سے جتنی نوافل جس وقت پڑھ سکیں اس پر اکتفا کریں ۔ معاملات کی درستگی کا زیادہ اہتمام کریں ۔ صدیق احمدذکر کے مقابلہ میں حقوق کی ادائیگی کا خیال زیادہ کیجئے ایک صاحب نے اذکارو اوراد سے متعلق اپنے معمولات لکھے کہ ۱۳