تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آپ کی محبت میرے لئے سرمایۂ نجات ہے امید ہے کہ آپ برابر دعاء کرتے رہیں گے۔ صدیق احمداللہ واسطے جو تعلق ہوتا ہے اس کی قدر ہوتی ہے ایک صاحب جو گجرات کے علاقہ کے رہنے والے تھے حضرت سے عقیدت ومحبت بھی رکھتے تھے ان کا خط آیا جس میں عقیدت ومحبت کا مضمون تھا حضرت نے فرمایا یہ وہ صاحب ہیں کہ اس وقت سے مجھ سے تعلق رکھتے ہیں جب مجھے کوئی جانتا بھی نہ تھا، سچے مخلص ہیں جب ان کے علاقہ میں جانا ہوتا ہے گاڑی لے کر فوراً حاضر ہوجاتے ہیں ہر وقت تیار رہتے ہیں اور اصرار بالکل نہیں کرتے بڑی اچھی طبیعت کے ہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ کے لئے دعاء کررہاہوں انشاء اللہ حاضرہوں گا آپ سے دینی تعلق ہے اور اللہ کے لئے ہے اس کی مجھے قدر ہے قاری صاحب سے ملاقات ہوتو سلام عرض کیجئے ۔ صدیق احمدبزرگوں سے اصرار کرنا بے ادبی ہے ایک صاحب نے تحریرفرمایا: سیدی ومرشدی حضرت الشیخ مدت فیوضہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خدا کرے حضرت بعافیت ہوں باعث تحریر یہ ہے کہ حضرت ۷؍مارچ کو خیر آباد تشریف لائے ،میں جذبات سے مغلوب ہوکر باصرار حضرت کو غریب خانہ