تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بدگمانی کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میرے اندر بدگمانی کا مرض ہے حتی کہ والدین پر بھی مجھے بدگمانی ہوتی ہے اور ہر کام میں بدگمانی رہتی ہے مثلاً کبھی یہ بدگمانی ہوجاتی ہے کہ مجھ پر کسی نے جادو کردیا لاحول اور چار وقل پڑھتاہوں مگر بدگمانی ہمیشہ رہتی ہے۔ حضرت سے دعا کی درخواست ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں بدگمانی اچھی چیزنہیں سب کے ساتھ اچھا گمان رکھنا چاہئے جب دل میں اس قسم کا خیال آئے تو استغفار کی کثرت کیا کیجئے ۔ قرآن پاک کی تلاوت شروع کردیجئے درود شریف پڑھئے ۔ صدیق احمدبدگمانی وبدزبانی کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت دوسروں کی برائیوں پر میری نگاہ رہتی ہے لوگوں سے بدگمان رہتا ہوں ، اور میری بدزبانی سے بھی لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ، میری باتیں لوگوں کو اچھی نہیں معلوم ہوتیں ، میرے مزاج سے لوگ خوش نہیں ناراض رہتے ہیں میری اصلاح فرمائیں ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کوئی کتنا بھی دیندار نمازی ہو میری نگاہ میں نہیں اترتا مجھے اس سے بدگمانی ہوتی ہے ۔ اور میری بدکلامی بدمزاجی ترش کلامی سے سب لوگ مجھے سے ناراض رہتے ہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: