تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ وساوس کی طرف توجہ نہ کیجئے ۔سنت کے مطابق عمل کریں وساوس بھی ختم ہوجائیں گے۔ صدیق احمد ایک عورت نے شیطانی وساوس و خطرات کی شکایت حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ السلام علیکم وساوس کا کچھ اعتبار نہیں ۔ آپ اس کی طرف بالکل توجہ نہ کریں ۔ درود شریف کثرت سے پڑھا کیجئے ۔ صدیق احمدوساوس کیسے ختم ہوں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں آپ سے بیعت ہو ں مجھے نماز میں وسوسہ پیداہوتا ہے ، نماز میں لطف حاصل نہیں ہوتا ،ایسی کوئی شکل بتائیں جس سے ایمان مضبوط اور کامل ہو ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم نماز پڑھتے رہئے اسی سے یہ باتیں انشاء اللہ حاصل ہوں گی قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔ درود شریف کی کثرت کیجئے ۔ ہر عمل شریعت کے مطابق کیجئے ۔ صدیق احمد