تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نماز میں اللہ کے سوا کسی کی طرف دھیان نہیں جانا چاہئے ایک صاحب نے لکھا کہ جب سے آپ کے پاس سے آیاہوں نماز کے درمیان صرف آپ کی مسکراہٹ سامنے دیکھتا ہوں اور رونابہت آتا ہے کوشش کرتاہوں کہ اللہ پر دھیان رہے لیکن ایسا نہیں ہوتا دعاء فرمائیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم نماز خدا کے کے لئے ہے اللہ پاک کے علاوہ کسی اور طرف ذہن نہ جانا چاہئے جو پڑھیں اس پر غور کرتے رہئے ۔ صدیق احمدنماز میں خشوع کی کیفیت نہ ہونے پر افسوس اور حضرت ؒ کا جواب ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ نماز میں خشوع خضوع کی کیفیت نہیں ، رکوع سجدہ میں بھی یہ کیفیت نہیں اس کا علاج تحریر فرمائیں جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ جو کچھ پڑھئے ان کے الفاظ پر غورکرتے رہئے اگر معانی بھی سمجھتے جائیں تو اور بہتر ہوگا۔ نماز میں جیسا خشوع درکا رہے وہ ہروقت اور ہرایک کو حاصل نہیں ہوتا ، جو کچھ میسر آجائے انعام خدواندی ہے ۔ کوشش کرتے رہئے ۔ صدیق احمد