تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ نماز باجماعت ، تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیجئے اگر کچھ معمولات ہوں تو تحریر کیجئے ۔ اگر کسی نے تجویز نہ کئے ہوں اور آپ کا کوئی خاص معمول نہ ہو تو تحریر کیجئے کہ کتنا وقت آپ کے پاس ہے ۔ صدیق احمدمبتدی کے لئے دستورالعمل ایک مدرسہ کے ذمہ دار صاحب نے لکھا کہ عرصہ دراز سے بیعت ہونے کا ارادہ ہے ملاقات کے وقت عرض کرنے کی ہمت نہیں پڑی ۔ اور اب مدرسہ میں تعلیمی نظام شروع ہوچکا ہے آنے میں کافی نقصان ہوگا ۔ کچھ اوراد ووظائف تحریر فرمادیں ، تاکہ اس کے مطابق عمل شروع کردوں ۔حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم پندرہ برس کی عمر سے اب تک جتنی نماز یں قضا ہوئی ہوں ان کو پورا کرلیجئے، نماز باجماعت قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام رکھیں ، آپ کے پاس کتنا وقت خالی مل سکتا ہے اس حساب سے معمولات تجویز کئے جائیں ۔ صدیق احمدایک مرید کو ہدایت مکرمی زید کرمکم السلام علیکم