تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کہیں وہ لڑکا اس کا اظہار نہ کردے میری ذلت اور ہلاکت ہوجائے ہر وقت سہما رہتا ہوں میرے لئے دعا فرمائیں ۔ کوئی دعا بتلائیں اللہ تعالیٰ میری حفاظت فرمائے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم کثرت سے استغفار کیجئے ۔ اللہ پاک اپنا فضل فرمائے ۔ روزانہ دورکعت نفل پڑھ کر دعاء کرلیا کیجئے ۔ میں بھی دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدتوبہ کے بعد بھی گناہ بار بار ہوجاتا ہیکیاکروں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ بندہ اپنے گناہوں سے توبہ اور تزکیہ نفس کا طالب ہے ۔ دل کی حالت یکساں نہیں رہتی کبھی ایسا لگتا ہے کہ خود ہی گناہوں سے توبہ واستغفار کرلوں اور اللہ کی اطاعت کروں اور جب توبہ کرلیتا ہوں تو ایک روز بھی نہیں چل پاتا کہ پھر اسی گناہ میں مبتلا ہوں جاتا ہوں خصوصاً بدنگاہی ، حسد ، وغیرہ امراض میں ، حضرت والا سے درخواست ہے کہ اپنی خاص توجہ فرما کر میری اصلاح کی کوئی صورت تجویز فرمائیں : برادرم السلام علیکم ان تمام امور سے احتراز کرنا چاہئے ۔ زہر غلطی سے اگرکوئی پی لے تو کیا بار بار پیاکرتا ہے۔ گناہوں کا نقصان سامنے نہیں اس لئے اس میں مبتلا ہوجاتا ہے۔بچنے کی چیزوں سے جس میں نقصان ہے اور کرنے والا اس کو نقصان سمجھتا ہو اس کو بار بار نہیں کرتا آپ بچنا چاہیں تو کیا بچ نہیں سکتے۔ صدیق احمد